دہلی ایجوکیشن بورڈ اور نئے نصاب سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ :سیسوڈیا

   

نئی دہلی: دہلی حکومت عالمی مانگ اور چیلنجوں کے مطابق تعلیمی نظام میں بنیاد پرست تبدیلی لانے اور طلبہ کے اوپر سے پڑھائی کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے 14 سال کی عمر تک کے بچوں کے لئے نئے نصاب کے ساتھ الگ ایجوکیشن بورڈ کی تشکیل پر تیزی سے کام کررہی ہے اور اسے آئندہ سیشن میں نافذ کردیا جائے گا۔دہلی کے نائب وزیراعلی اور وزیرتعلیم منیش سیسودیا نیمیڈیاسے خصوصی بات چیت میں کہا،‘‘ان کی حکومت پہلی بار دہلی کے طلبہ کی پائیدار ترقی کے لئے ایک ایجوکیشن بورڈ کے ساتھ ساتھ الگ نصاب لے کر آرہی ہے ۔ تجزیہ ہمارے نصاب کا اہم حصہ ہے ۔ہماری تعلیم صرف اسکولوں تک محدود نہیں ہوتی ہے بلکہ ایک بچہ اسکول کے باہر بھی اپنے ماحول سے سیکھتا ہے ۔ ہمیں اپنے تجزیاتی نظام میں بچوں کی ترقی کے ہر پہلوکو دھیان میں رکھنا ہوگا۔