دہلی این سی آر فضائی آلودگی، سپریم کورٹ میں آج سماعت

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 15 دسمبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ دہلی۔این سی آر میں فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئی سطح سے متعلق ایک عرضی پر 17 دسمبر کو سماعت کرے گی۔چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جویمالیہ باگچی اور وپل ایم پامچولی پر مشتمل بنچ نے سینئر ایڈوکیٹ اپراجیتا سنگھ کی عرضیوں کا نوٹس لیا، جو ایمکس کیوری کے طورپر عدالت کی معاونت کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ احتیاطی تدابیر اور پروٹوکول لاگو ہیں، لیکن بڑا مسئلہ حکام کی جانب سے ان پر ناقص عمل درآمد ہے ۔سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ حکام موجودہ پروٹوکول کی پیروی صرف اس وقت کرتے ہیں جب سپریم کورٹ کی طرف سے مخصوص ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔گذارشات کا جواب دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ یہ معاملہ چہارشنبہ کو تین رکنی بینچ کے سامنے آئے گا۔ایک اور وکیل نے عدالت کی توجہ ایک درخواست کی طرف مبذول کرائی جس میں بچوں پر فضائی آلودگی کے مضر صحت اثرات کو اجاگر کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت کے پہلے کے احکامات کے باوجود اسکول بیرونی کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔