نئی دہلی: شدید سردی کی لہر کا سامنا کرنے والی قومی راجدھانی دہلی کو اب خراب ہوا بھی پریشان کرنے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کو دہلی میں خراب ہوا کے معیار کے ساتھ شدید ٹھنڈ کے لئے ریڈ الرٹ جاری کیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دہلی کی ہوا کا معیار اگلے 3 سے 4 دنوں تک ‘انتہائی خراب’ زمرے میں رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی آئی ایم ڈی نے کہا کہ شدید سرد لہر اور گرتے ہوئے ہوا کے معیار سے یہاں کے رہائشیوں کی پریشانیاں مزید بڑھ جائیں گی ۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق آئی ایم ڈی کے سائنسدان وی کے سونی نے کہا کہ دہلی – این سی آر کا اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس)، جس میں حالیہ چند ہفتوں میں بہتری نظر آئی تھی، اگلے 3 سے 4 دنوں میں ‘انتہائی خراب’ زمرے میں واپس آجائے گا۔