دہلی: دہلی میں دہلی۔میرٹھ ایکسپریس وے پر آج صبح ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے جہاں ایک مہندرا ایس یو وی ایک سکول بس سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں ملوث بس نے غلط راستے پر تقریباً 9 کلومیٹر کا سفر کیا تھا۔ دہلی کے غازی پور میں سی این جی بس کے ڈرائیور نے غلط لین میں سفر کیا۔ میرٹھ سے گروگرام جارہی بس ایس یو وی سے ٹکرا گئی۔ کار میں سوار چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ حادثہ میں اسکول بس ڈرائیور کی غلطی تھی جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
