نئی دہلی: جے این یو کے طالب علم شرجیل امام کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا گیا ہے۔ شرجیل امام پر شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔شرجیل امام پر شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہری رجسٹر کے احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔ شرجیل نے اس کیس سے متعلق ایک ضمانت کی عرضی دائر کی تھی، جسے عدالت نے کل خارج کردیا ہے۔