نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے شمال مشرقی دہلی میں تشدد اور سیاسی قائدین کی نفرت پر مبنی تقاریر سے متعلق درخواستوں پر 12 مارچ کو سماعت مقرر کی ہے۔ چیف جسٹس ڈی این پاٹل اور جسٹس وی ہری شنکر پر مشتمل بنچ نے شہریت ترمیمی قانون پر شمال مشرقی دہلی میں تشدد اور سیاسی قائدین کی مبینہ نفرت انگیز تقاریر کے ضمن میں گرفتاریوں اور ایف آئی آر کی پیشکشی کے لئے دائر کردہ مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت 12 مارچ کو مقرر کی ہے۔ شمال مشرقی دہلی کے فرقہ وارانہ تشدد میں کم سے کم 44 افراد ہلاک اور دیگر 200 زخمی ہوگئے تھے۔