نئی دہلی: دہلی پولیس نے جامع مسجد کے با ہر جمعہ کے نماز کے بعد احتجاج کے سلسلہ میں 2افراد کوگرفتار کیا گیا۔ پولیس نے بتا یا تھا کہ نامعلوم افراد کے خلاف آئی پی پی کی دفعہ 188 کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی سی پی شویتا چوہان نے اس بارے میں بتایا تھا کہ جامع مسجد کے باہر لوگوں نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر لئے ہوئے نعرے بازی کی تھی۔ اس ضمن میں ہی یہ کارروائی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اہانت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جامع مسجد میں ہوئے احتجاجی مظاہرہ کے بعد پولیس نے کل رات 2افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی سی پی سینٹرل ڈسٹرکٹ شویتا چوہان کے مطابق، اب اس معاملے میں دفعہ 153 اے بھی جوڑ دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز پیغمبر محمد صلی اللہ پر تبصرہ کرنے والیں بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی گرفتاری کو لے کر دہلی میں جامع مسجد سے لے کر جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس تک احتجاج ہوا تھا۔ بعد نماز جمعہ جامع مسجد کے باہر لوگوں نے جم کر احتجاج کیا اور نوپور شرما سمیت دیگر لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے اس احتجاج سے متعلق کہا تھا کہ ہم نہیں جانتے کہ احتجاج کرنے والے کون ہیں۔