نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی ارویند کیجریوال نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ دہلی حکومت 50 مراکز پر انگریزی بولنے کے کورس شروع کرنے جا رہی ہے۔ دہلی اسکل اینڈ انٹرپرینیورشپ یونیورسٹی اس کورس کو چلائے گی۔ یہ بین الاقوامی سطح کا کورس ہوگا۔ میک ملن اور ورڈز ورتھ کے ساتھ معاہدہ ہوگا اور کیمبرج یونیورسٹی اس کا جائزہ لے گی۔ پہلے مرحلے میں دہلی بھر میں 50 مراکز ہوں گے جنہیں بعد میں بڑھایا جائے گا۔ اس میں 18 سے 35 سال کے نوجوان داخلہ لے سکیں گے۔ یہ کورس 3 سے 4 ماہ کا ہوگا۔اس کا اعلان کرتے ہوئے دہلی کے وزیر اعلیٰ ارویند کیجریوال نے کہا، ’’غریب، نچلے اور متوسط طبقے کے بچوں کا ہاتھ انگریزی میں تنگ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے انہیں نوکری حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔