نئی دہلی، 30اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی حکومت مکمل لاک ڈاو ن کی وجہ سے راجستھان کے کوٹہ میں پھنسے راجدھانی کے طلبا کو جلد واپس لائے گی۔وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔مسٹر کیجریوال نے لکھا دہلی حکومت کوٹہ میں پھنسے طلبا کو راجدھانی لانے کا انتظام کررہی ہے اور انہیں جلد ہی لایا جائے گا۔اترپردیش حکومت بھی اس سے پہلے ریاست کے کوٹہ میں پھنسے طلبا کو لائی تھی۔اعلی عہدوں پر ملازمت کی تیاریوں کی کوچنگ کے لئے پورے ملک سے ہزاروں طلبا کوٹہ جاتے ہیں۔
