نئی دہلی : دہلی اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کے دو قائدین رام سنگھ نیتاجی اور ونئے مشرا نے عام آدمی پارٹی میں چیف منسٹر اروند کجریوال کی موجودگی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ واضح رہے کہ وجئے مشرا سابق کانگریس ایم پی مہابل مشرا کے فرزند ہیں جبکہ رام سنگھ نیتاجی سابق رکن اسمبلی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مشرا کو دوارکا سے اور نیتاجی کو بدراپور سے ٹکٹ دیا جائیگا ۔