نئی دہلی : دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دارالحکومت دہلی میں مبینہ دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنانے کے الزام میں کشمیر کے چار نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی اسپیشل سیل پرمود سنگھ کشواہا نے کہا کہ ملزمین میں سے ایک پلوامہ کا رہنے والا ہے جبکہ دیگر شوپیان کے شہری ہیں۔ انہیں سنٹرل دہلی کے آئی ٹی او علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضہ سے 4 پستول اور 120 راؤنڈ کارتوس ضبط کرلئے گئے۔