دہلی سروسز بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا، عام آدمی پارٹی اور کانگریس نے ممبران پارلیمنٹ کو وہپ جاری کیا

   

نئی دہلی: متنازعہ دہلی سروسز بل آج راجیہ سبھا میں بحث اور ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ حالانکہ اپوزیشن نے اس کی سخت مخالفت کی ہے لیکن مرکز کو اس بل پر نوین پٹنائک کی بی جے ڈی اور آندھرا کی وائی ایس آر کانگریس کی حمایت حاصل ہےسیاسی طور پر متنازعہ دہلی سروس بل پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران لوک سبھا میں منظور کر لیا گیا ہے۔ اب یہ بل پیر کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی اس بل کی مخالفت کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں پارٹیوں نے اپنے راجیہ سبھا ممبران پارلیمنٹ کے لیے وہپ جاری کیا ہے۔ کانگریس اور AAP نے اپنے راجیہ سبھا ممبران اسمبلی کو ایوان میں موجود رہنے کو کہا ہے۔