دہلی شراب پالیسی کیس: سی بی آئی کی چارج شیٹ میں پہلی بار منیش سسودیا کا نام

   

نئی دہلی:سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا دہلی کے ایکسائز پالیسی کیس میں سی بی آئی اور ای ڈی کی جانچ میں ہیں۔ سی بی آئی نے ایکسائز پالیسی معاملے میں راؤس ایونیو کورٹ میں منگل کو ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں پہلی بار منیش سسودیا کا نام بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔ سسودیا کے علاوہ سی بی آئی کی چارج شیٹ میں بوچی بابو، ارجن پانڈے، امندیپ ڈھل اور کویتا، بھارت راشٹرا سمیتی کے لیڈر اور تلنگانہ کے سی ایم کے سی آر کی بیٹی کا نام بھی لیا گیا ہے فی الحال سسودیا یکم مئی تک عدالتی حراست میں ہیں۔ ایکسائز کیس میں منیش سسودیا کو سی بی آئی نے 8 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی کیس میں دیگر ملزمان کے کردار پر مزید تفتیش جاری رکھے ہوئے ہے۔