دہلی فسادات :4 پولیس ملازمین کو غیرمعمولی ترقی

   

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے سلسلے میں تحقیقات کیلئے بہترین کام انجام دینے پر اسپیشل سیل سے وابستہ چار پولیس ملازمین کو ان کی قابلیت سے زیادہ غیرمعمولی ترقی دی گئی ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن چار پولیس ملازمین کو ترقی دی گئی ان لوگوں نے فسادات کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم میں شامل ہوکر سابق جے این یو اسٹوڈنٹ عمر خالد کے بشمول 21 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ 135 پولیس ملازمین کو ان کی شاندار کارکردگی کیلئے بھی ترقی دی گئی ہے۔