دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز شمال مشرقی دہلی فسادات کے دو مقدمات کے سلسلے میں آپ کے سابق کونسلر طاہر حسین کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے فرقہ وارانہ فسادات کی سازش اور بھڑکانے میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور سیاسی طاقت کا استعمال کیا۔عدالت نے کہا کہ حسین نے اپنے ہاتھ اور مٹھی استعمال نہیں کی بلکہ فسادیوں کو “انسانی ہتھیاروں” کے طور پر استعمال کیا جو اس کے اکسانے پر کسی کو بھی مار سکتا ہے۔ عدالت نے جرم کی سنگینی اور علاقے میں اس کے اثرات کو پیش کرتے ہوئے راحت دینے سے انکار کردیا۔