دہلی فسادات کیس میں ہائی کورٹ نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی

   

نئی دہلی: ہائی کورٹ نے جے این یو کے سابق طالب علم عمر خالد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دہلی کی ایک عدالت نے اس سال مارچ میں بھی فروری 2020 کے فسادات سے متعلق مبینہ سازش کے ایک معاملے میں خالد کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا عدالت نے کہا تھا کہ یہ ماننے کی معقول بنیادیں ہیں کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات پہلی نظر میں سچ ہیں۔ عمر خالد 14 ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں خالد کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ اور تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت فسادات کی سازش کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی کے فسادات میں 53 لوگوں کی موت ہو گئی تھی، جب کہ 700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے تھے۔