دہلی میں آلودگی اور کورونا کی دوہری مار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی:قومی دارالحکومت کے موسم میں سردی کا اثر بڑھنے کے ساتھ لوگوں کو دوگنی پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی آلودگی سے آب و ہوا روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے ، جبکہ کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسزمیں بھی گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) نے دارالحکومت کی آب و ہوا کا انڈیکس جمعہ کو جاری کیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔ دہلی میں آج صبح سات بجے آلودگی کی سطح 360 ہے ۔ آسمان میں دھواں ہے ۔ یہ موسم سانس کی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لئے بالکل بھی سازگار نہیں ہے ۔ڈی پی سی سی کے مطابق دہلی کی ہوا اب بھی ‘انتہائی خراب’ کے زمرے میں ہے ۔