نئی دہلی : ہوا کے معیار میں ابتری کے سبب دہلی میں تمام اسکولوں کو جمعہ /3 ڈسمبر سے تااحکام ثانی بند کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر ماحولیات گوپال رائے نے آج یہ بات کہی ۔ قبل ازیں /13 نومبر کو چیف منسٹر اروند کجریوال نے ایک ہفتہ کیلئے اسکولوں میں کلاسیس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔