دہلی میں اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، گرمی کا زور برقرار

   

نئی دہلی:دہلی میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس سال اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے اپریل سے جون تک شمال مغربی ہندوستان میں معمول سے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اور عام ہیٹ ویو کے حالات کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران دہلی میں منگل کو کم از کم درجہ حرارت 16.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے چار درجے کم ہے۔ دہلی میں نسبتاً نمی کی سطح 26 فیصد سے 57 فیصد کے درمیان تھی۔حکام نے بتایا کہ بعض مقامات پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس یا 39 ڈگری سیلسیس کو عبور کر گیا ہے۔