دہلی میں ’اَن لاک-7‘ کیلئے گائیڈ لائنس جاری

   

آج سے نفاذ، کئی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

نئی دہلی : کورونا وائرس کی دوسری لہر کی رفتار دھیمی ہونے کے درمیان دہلی حکومت نے اَن لاک۔7 کی گائیڈ لائنس جاری کر دی ہے۔ نئی گائیڈ لائنس کے مطابق اب ایسی کسی ٹریننگ کے لیے ڈی ڈی ایم اے کی اجازت نہیں لینی پڑے گی۔ کجریوال حکومت کی جانب سے جاری تازہ گائیڈ لائنس کے مطابق دہلی پولیس، آرمی کی ٹریننگ یا کسی ادارہ کی اسکل ٹریننگ، ملازمین کی ٹریننگ اور اسکول و کالج سے جڑی ٹریننگ بھی شامل ہیں جن کو اکیڈمک اجتماع کی اجازت بھی دی گئی۔ اس میں اسکول و کالج کا کوئی فنکشن، لیکچر یا کوئی دیگر اکیڈمک پروگرام بھی کرایا جا سکتا ہے۔ اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ آڈیٹوریم؍اسمبلی ہال کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔اَن لاک۔7 کے تحت کئی چیزوں سے پابندیاں ضرور ہٹا دی گئی ہیں، لیکن پھر بھی کچھ پابندیاں ایسی ہیں جنھیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسکول، کالج، تعلیمی ادارہ، کوچنگ اب بھی بند رہیں گے۔ آن لائن کلاس کی اجازت ہے۔ دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے یہ رہنمایانہ خطوط جاری کئے جس پرپیر سے عمل ہوگا۔