دہلی میں بارش ، عوام نے راحت کی سانس لی

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے کچھ حصوں میں بارش کے بعد جمعہ کو دہلی کے باشندوں کو شدید گرمی سے راحت ملی۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) نے دن بھر تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش اور 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں اور دہلی کے بہت سے مقامات (وویک وہار، لال قلعہ، پریت وہار، راجیو چوک، آئی ٹی او، انڈیا گیٹ، اکشردھام، پالم، صفدرجنگ، لودی روڈ، نہرو اسٹیڈیم، آئی جی آئی ایئرپورٹ، وسنت وہار، آر کے پورم، ڈیفنس کالونی، لاجپت نگر، وسنت کنج، ہاؤز خاص، مالویہ نگر، کالکاجی، مہرولی، چھتر پور، آیا نگر)، (غازی آباد، اندرا پورم، نوئیڈا، دادری) گروگرام، مانیسر) اگلے 2 گھنٹوں کے دوران جہانگیر آباد، انوپشہر، شکارپور، علی گڑھ، اگلاس (یوپی) میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔ اس ہفتے کے شروع میں، اسکائی میٹ ویدر ایک نجی ایجنسی نے طوفان بِپرجوئے کے اثر کی وجہ سے جمعرات اور جمعہ کو دہلی، راجستھان، اتراکھنڈ اور مغربی اتر پردیش میں ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی تھی۔ دہلی میں جمعہ کوکم سے کم درجہ حرارت 27.9 ڈگری سیلسیس دیکھا گیا، جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی امید ہے، جیسا کہ آئی ایم ڈی کی اطلاع ہے۔