دہلی میں بارش، ژالہ باری

   

نئی دہلی 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت میں کئی حصوں میں آج بارشوں کے ساتھ ژالہ باری ہوئی۔ موسمی پیش قیاسی کی خانگی ایجنسی اسکائی میٹ کے ماہرین کے مطابق موسم میں یہ تبدیلی شمال مغربی راجستھان اور پڑوسی ہریانہ اور پنجاب پر ہوا کے گشت میں طوفانی اثر کے سبب ہے۔ اقل ترین درجہ حرارت اگلے 24 تا 48 گھنٹوں میں گھٹ جائے گا۔ شہر میں صبح 8.30 بجے اور شام ساڑھے پانچ بجے کے درمیان 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔