دہلی میں تشدد سے گریز کرنے عوام سے کجریوال کی اپیل

   

نئی دہلی ۔ 25 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج تمام لوگوں سے اپیل کی کہ تشدد میں ملوث مت ہوں اور ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ امن مارچ اور جلسوں کا اہتمام کرے۔ شمال مشرقی دہلی میں تین روز سے سی اے اے کی حمایت اور مخالفت میں تشدد جاری ہے ۔ کجریوال نے متاثرہ علاقوں کے تمام پارٹی ایم ایل ایز اور مختلف محکمہ جات کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ منعقد کی ۔ اُنھوں نے کہاکہ وہ تمام مجسٹریٹ اور ایس ڈی ایمس کو بحالی اور برقراری امن کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔