دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

   

نئی دہلی /12 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) قومی دارالحکومت دہلی میں آج شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت رکٹر اسکیل پر 3.5 تھی ۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل پڑے ۔