دہلی میں شدیدگرمی درجہ حرارت 48 ڈگری

   

نئی دہلی۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی میں پیر کے دن گرمی سے لوگوں کے پسینے چھوٹ گئے اور درجہ حرارت پہلی مرتبہ 48 ڈگری سیلسیس سے زیادہ پہنچ گیا، جبکہ راجستھان کے چورو میں درجہ حرارت50 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دہلی کے پالم علاقے میں واقع محکمہ موسمیات مرکز پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 8ڈگری زیادہ ہے۔محکمہ کے ایک افسر نے کہا ہے کہ یہ پالم میں اب تک درج سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ جون مہینے کا گزشتہ ریکارڈ 9 جون 2014 کو 47.8 ڈگری سیلسیس رہا تھا۔ پالم میں کم از کم درجہ حرارت 30.2 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔وہیں صفدر جنگ محکمہ موسمیات پر بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو معمول سے 6 ڈگری زیادہ ہے۔ صفدر جنگ مرکز پر کم سے کم 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے۔