دہلی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ، زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے

,

   

نئی دہلی، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں آج طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش ریکارڈ کی گئی ۔ گردوغبار کے ساتھ ہوائیں اتنی تیز تھیں کہ دن میں ہی رات کا منظر دکھائی دے رہا تھا ۔ ایک طرف عوام کو شدید گرمی سے راحت ملی لیکن دوسری طرف تیز ہواؤں اور گرد و غبار کے باعث نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ۔دوسری طرف دہلی کے بعض حصوں میں میں اتوار کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے بھی محسوس کئے گئے ۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق راجدھانی میں آج دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی شدت ریختر اسکیل پر 3.4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔ زلزلہ کا مرکز اترپردیش کے غازی آباد ضلع میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں سے باہر آگئے ۔ کسی طرح کے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بعض حصوں میں ہلکی سے اوسط بارش اس ہفتہ کے دوران ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کیرالا اور ٹاملناڈو میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔