دہلی میں مدر ڈیری دودھ کی قیمت میں آج سے2 روپے فی لیٹراضافہ

   

نئی دہلی: عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب مدر ڈیری نے دہلی این سی آر میں لیکوڈ مِلک کے داموں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔ مدر ڈیری کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق کل یعنی 11 جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔ مدر ڈیری کی قیمتوں میں آخری مرتبہ دسمبر 2019 میں تبدیلی کی گئی تھی۔قیمتوں میں اضافہ کے بعد مدر ڈیری کا فل کریم دودھ کا ایک لیٹر کا پیکٹ 55 کے بجائے اب 57 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ آدھا لیڑ کا پیکٹ 28 روپے کے بجائے 29 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹونڈ اور ڈبل ٹونڈ دودھ کا ایک لیٹر اور آدھا لیٹر کا پیکٹ بالترتیب 47 روپے، 24 روپے اور 41 روپے اور 21 روپے میں دستیاب ہوگا۔حال ہی میں جولائی کی شروعات میں امول دودھ کے داموں میں بھی دو روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔ گجرات کوآپریٹو ملک مارکٹنگ فیڈریشن نے 30 جون کو اس حوالہ سے اطلاع دی تھی۔