نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ اروندکیجریوال نے پیر کے دن یہ اعلان کیا کہ پورے دہلی میں مزید 2.1 لاکھ مزید اسٹریٹ لائٹس لگاۓ جائیں گے۔
کیجریوال نے افتتاحی تقریب میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یں آج سے 2.1 لاکھ اسٹریٹ لائٹ کی تنصیب کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ جنوری میں ہی شہر میں 50،000 سے زائد اسٹریٹ لائٹ لگائی جائیں گی۔ یہ شہر میں اندھیرے کے خاتمے کے لئے لگائے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر میں پہلے ہی سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جارہے ہیں۔
“اس سے خواتین کے خلاف جرائم پر قابو پائے گا اور قومی دارالحکومت میں خواتین کی حفاظت اچھی طرح کی جا سکے گی، ضرورت پڑنے پر ہم مزید اسٹریٹ لائٹ لگائیں گے۔
وزیر اعلی کیجریوال نے کہا ہے کہ ان لائٹس کو لگانے کے لئے تخمینہ والا بجٹ ان کے سالانہ دیکھ بھال کے لئے تقریبا ایک سو دس کروڑ روپے ہے۔