دہلی میں مفت ویکسین دینے کجریوال کا مشروط اعلان

   

نئی دہلی۔ ملک میں 16 جنوری سے کورونا ویکسینیشن پروگرام شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس درمیان چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے ایک بار پھر مفت ویکسین لگوانے کی اپیل کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ” اگر مرکزی حکومت سے دلی کیلئے مفت ویکسین نہیں ملی تو عآپ حکومت اپنے خرچ پر دلی کے لوگوں کو مفت میں ٹیکہ لگوائے گی۔انہوں نے کہا ” میں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی تھی کہ ہمارا ملک بہت غریب ہے اور یہ وبا 100 سال میں پہلی بار آئی ہے۔