دہلی میں پبلک مقامات پر گنیش چترتھی کے انعقاد پر پابندی

   

نئی دہلی: دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے ) نے چہارشنبہ کو قومی دارالحکومت میں کوویڈ۔ 19کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ڈی ڈی ایم اے نے اپنے حکم میں کہا ہیکہ گنیش چترتھی مہوتسو اس ماہ منایا جائے گا۔ کوویڈ۔ 19کے تناظر میں موجودہ پابندیوں کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہیکہ عوامی مقامات پر گنیش چترتھی کی تقریبات منعقد نہ ہونے دیں۔ لوگ اپنے گھروں میں مورتی نصب کر سکتے ہیں۔ ڈی ڈی اے ایم نے دہلی کے تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ کمشنر آف پولیس اور متعلقہ افسران کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیکہ گنیش کی کوئی بھی مورتی خیموں ، پنڈالوں یا عوامی مقامات پر نصب نہیں کی جائے گی۔حکم میں کہا گیا ہیکہ کسی بھی جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام کو اپنے گھروں میں گنیش چترتھی کا تہوار منانے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی مذہبی یا عوامی مقامات پر کوئی بھیڑ جمع نہ ہو۔