دہلی میں کانگریس قائدین کو راہول گاندھی نے حوصلہ دیا

   

نئی دہلی 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج پارٹی کی دہلی یونٹ کے سینئر قائدین بشمول اس کی صدر شیلا ڈکشٹ سے ملاقات کی اور اُنھیں مشورہ دیا کہ آئندہ سال مقررہ اسمبلی انتخابات میں متحدہ اپوزیشن کی حیثیت سے مقابلہ کریں۔ راہول سے دہلی یونٹ کے قائدین نے اپیل کی کہ وہ پارٹی سربراہ کی حیثیت سے سبکدوشی کے اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں لیکن اول الذکر نے اپنے موقف سے ہٹنے کے آثار نہیں دکھائے۔ راہول نے پارٹی قائدین سے کہاکہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں جو پارٹی کے مفادات کو نقصان پہنچاسکتے ہیں۔