دہلی والوں نے بی جے پی کو کرنٹ دیدیا : التجا

,

   

سرینگر : سابق چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی کی دختر التجاء مفتی نے اپنی والدہ کی جانب سے دہلی میں شاندار کامیابی پر اروند کجریوال کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دہلی والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے نفرت کی سیاست کو شکست دی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دوسروں کو شاک دینے کی بات کر رہے تھے خود انہیں کرنٹ لگ گیا ہے ۔