دہلی پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا

   

نئی دہلی: دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں دھولا کوان کے علاقے میں خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

کانسٹیبل کی شناخت پیرون تیاگی کے نام سے ہوئی جس نے رات 12:30 بجے اپنے سروس ریوالور سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

ابھی تک اس کی موت کے پیچھے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔