نئی دہلی: دہلی میں کورونا کیسز اضافہ کے پیش نظر جمعہ کو ڈپٹی گورنر انیل بیجل اسپتالوں میں بستروں کی دستیابی کے بارے میں لوگوں کو مطلع کرنے کے لئے ایک ہیلپ لائن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کے تعاون کے لئے ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔انیل بیجل نے دہلی میں کورونا سے بچنے کے لئے سازگار طرز عمل کو یقینی بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں کورونا کیسوں میں اضافے کو روکنے کے لئے تمام ایجنسیوں اور متعلقہ فریقوں کی جانب سے مستقل کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے چیف سکریٹری وجے دیو سے کہا کہ وہ ہیلپ لائن کو یقینی بنائیں۔
