نئی دہلی: ماحولیات ،جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج کہا کہ دہلی کی آلودگی کا 96فیصد مقامی وجوہات سے اور صرف چار فیصد پرالی کی وجہ سے ہے ۔ جاوڈیکر نے دہلی سمیت قومی دارالحکومت خطے (این سی آر) میں آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے تشکیل مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے دستوں کو اپنی رہائش گاہ سے روانہ کرنے سے پہلے یہ بات کہی۔سی پی سی بی کے 50 دستے دہلی این سی آر کے شہروں میں آلودگی کی نگرانی کریں گے اور آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔ہر ٹیم میں ایک سائنس داں اور دیگر ملازمین ہیں۔
