نئی دہلی: دہلی کے منگل پوری صنعتی علاقے میں چہارشنبہ کی علی الصبح ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔فائر آفیشل نے بتایا کہ منگلوپوری انڈسٹریل ایریا فیز۔ 1 میں واقع ایک فیکٹری میں آج صبح 3:05 بجے آگ لگ گئی۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر 26 فائر ٹینڈر موقع پر روانہ کیے گئے ۔ فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔