دہلی کی ضلع عدالتوں میں ویڈیوکانفرنس کی سہولت

   

نئی دہلی۔14 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے راجدھانی دہلی کے تمام سات ضلع عدالت کے احاطوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کی سہولت فراہم کی ہے تاکہ وہاں سے بھی وکیل یا عرضی گزار آسانی سے کسی معاملے میں پیش ہوسکیں۔ سپریم کورٹ رجسٹر کی جانب سے جمعہ دیر رات جاری ایک سرکولر میں اس سلسلے میں اطلاع دی گئی ہے ۔ رجسٹری نے بتایاکہ قومی راجدھانی کے روہنی، دوارکا، پٹیالہ ہاؤس ، ساکیت ، تیس ہزاری ، کڑکڑڈوما او راوج ایونیو واقع ضلع عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ ہال تیار کئے گئے ہیں تاکہ وکلا اور عرضی گزار کو اپنے معاملے میں عدالت کے سامنے آسانی سے پیش ہونے میں سہولت ہو۔