دہلی کے 2ادارے سشماسوراج سے موسوم

   

نئی دہلی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے سابق وزیرخارجہ سشماسوراج کے یوم پیدائش کے موقع پر پرواسی بھارتیہ کیندر کو سشماسوراج سے موسوم کیا ہے۔ یہ ایک کلچرل سنٹر ہے جو غیرمقیم ہندوستانیوں کو ملک کے معاملات سے جوڑتا ہے۔ اسی طرح مشہور ادارہ فارن سرویس انسٹیٹیوٹ کا بھی نام بدل کر سشماسوراج انسٹیٹیوٹ آف فارن سرویس کردیا گیا ہے۔ سشماسوراج کے 68 ویں یوم پیدائش سے ایک دن قبل حکومت نے یہ فیصلہ کیا۔