دہلی کے بھجن پورہ چوک میں مندر۔ مزار پر بلڈوزر کارروائی

   

نئی د ہلی: اتوار کی صبح دہلی کے بھجن پورہ علاقہ میں سی آر پی ایف اور دہلی پولیس کی نگرانی میں ایک ہنومان مندر اور مزار کو ہٹا دیا گیا۔ راجدھانی کے محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے سڑک کو چوڑا کرنے کے لئے یہ کارروائی کی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی سبودھ گو سوامی نے مندر کو ہٹانے سے پہلے ہنومان جی کی پوجا بھی کی۔ اس کارروائی کے پہلے بھی مخالفت کی گئی تھی جس کے پیش نظر سیکوریٹی فورسز کو خصوصی طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے آپریشن کے دوران ڈرون کے ذریعہ بھی پورے علاقہ کی نگرانی کی گئی۔