دہلی کے ذاکر نگر میں خوفناک آتشزدگی، 6ہلاک،10زخمی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 6 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قومی دارالحکومت کے ذاکر نگر میں واقع ایک مکان میں پیر کودیر رات آگ لگنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 10 افراد شدیدطور سے جھلس گئے ۔فائر بریگیڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ پیر کو دیر رات تقریبا 2.30 بجے ذاکر نگر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیوں کو موقع پر بھیجی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مرنے والوں میں دو مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں. ابتدائی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ اس چار منزلہ عمارت میں کل 13 فلیٹ تھے ۔ آگ بجلی کے میٹر بورڈ سے پھیلی تھی۔ آگ اتنی بھیانک تھی کہ پارکنگ میں کھڑی سات کار اور آٹھ موٹر سائیکل بھی جل کر راکھ ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ میں جھلسے لوگوں کو علاج کے لئے ہولی فیملی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔