دہلی کے عوام کو کورونا کے ساتھ جینے کیلئے تیار رہنا ہوگا

,

   

Ferty9 Clinic

٭٭ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ دہلی کو دوبارہ کھولنے کا وقت آگیا ہے اور عوام کو کورونا وائرس کے ساتھ زندہ رہنے کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت کی آمدنی اور معیشت بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل 2019 ء میں حکومت کی آمدنی 3,500 کروڑ روپئے تھی ۔ جبکہ اپریل 2020 ء میں 300 کروڑ روپئے وصول ہوئے ہیں ۔