نئی دہلی : قومی دارالحکومت کے قرول باغ علاقے میں واقع پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) میں ہفتہ کی صبح زبردست آگ لگ گئی۔ فائر سروس کے ایک اہلکار نے یہ اطلاع دی۔ عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 05.15 بجے قرول باغ میں گرودوارہ مارگ پر واقع پی این بی میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی کال موصول ہونے کے فوراً بعد کل 17 فائر ٹینڈرز کو جائے واقع پر بھیجا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ کافی کوششوں کے بعد تقریبا صبح سات بجے آگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔