دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منی پور میں مرکزی وزیر کے گھر پر حملے پر اظہار تشویش کیا

,

   

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منی پور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امپھال میں مرکزی وزیر آر کے راجن کے گھر کو نذر آتش کرنے پر سی ایم کیجریوال نے کہا کہ منی پور کی صورتحال سے پورا ملک پریشان ہے۔ منی پور میں امن قائم کرنے کے لیے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ منی پور میں تشدد کے تازہ واقعے میں کل رات ایک مرکزی وزیر کے گھر پر بھیڑ نے حملہ کیا۔ ہجوم نے آر کے رنجن سنگھ کے گھر کو آگ لگا دی۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ کے وقت مرکزی وزیر آر کے رنجن سنگھ گھر پر نہیں تھےمنی پور میں جمعرات کو ہونے والے پرتشدد واقعات کے بارے میں فوج نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تشدد میں حالیہ اضافہ کے بعد فوج اور آسام رائفلز کی کارروائیوں کو تیز کیا جا رہا ہے۔ ایک روز قبل ریاست کے خامنلوک علاقے کے ایک گاؤں میں شرپسندوں کے حملے میں 9 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔ بدھ کی علی الصبح خامنلوک کے علاقے کے کوکی گاؤں میں ہونے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر اپنی کارروائی تیز کر دی ہے۔