دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال گرفتاری کے باوجود دہلی کے وزیر اعلیٰ رہیں گے، ‘جیل سے کام’ کے لیے عدالت سے اپیل کریں گے: عام آدمی پارٹی 

   

نئی دہلی :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی معاملے میں 2 نومبر کو حاضر ہونے کا نوٹس بھیجا تھا۔ تاہم کیجریوال پیش نہیں ہوئے۔ کیجریوال نے ایک ریلی میں کہا ہے کہ انہیں ہر روز گرفتاری کی دھمکیاں ملتی ہیں۔ دریں اثنا، عام آدمی پارٹی نے پیر کو کہا کہ پارٹی کے تمام ایم ایل اے نے اروند کیجریوال پر زور دیا ہے کہ وہ دہلی کے وزیر اعلیٰ بنے رہیں، چاہے انہیں تفتیشی ایجنسی نے گرفتار کر لیا ہو۔پیر کو اروند کیجریوال نے دہلی حکومت کے ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ کے بعد دہلی حکومت کے وزیر آتشی نے اعلان کیا کہ اگر گرفتار کر لیا گیا تو بھی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ہی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں، لوگوں نے خود کہا ہے کہ اروند کیجریوال کے خلاف مظالم ہو رہے ہیں، اسی لیے آج تمام ایم ایل اے نے سی ایم سے درخواست کی ہے کہ اگر وہ جیل بھی جائیں تب بھی وہ سی ایم ہی رہیں گے۔ کیونکہ دہلی کے لوگوں نے انہیں منتخب کیا ہے۔