دہلی کے وزیر ستیندر جین کو ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کیا گرفتار

   

نئی دہلی: دہلی کی اروند کیجریوال حکومت کے وزیر ستیندر جین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی لیڈر ستیندر جین کے خلاف منی لانڈرنگ کا یہ ای ڈی کیس اگست 2017 میں مرکزی تفتیشی بیورو کی طرف سے ان کے اور دیگر کے خلاف غیر متناسب اثاثے رکھنے کے الزام میں درج ایف آئی آر سے متعلق ہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سال اپریل میں کہا تھا کہ اس نے منی لانڈرنگ کی جانچ کے سلسلے میں ستیندر جین کے خاندان اور ان کی کمپنیوں کی 4.81 کروڑ روپے کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ جین دہلی حکومت میں صحت، بجلی، ہوم، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ ، صنعت، شہری ترقی، سیلاب، آبپاشی اور پانی کے وزیر ہیں۔ 2018 میں، ای ڈی نے شکور بستی کے آپ ایم ایل اے سے کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی تھی۔