دہلی کے کئی علاقوں میں بارش سے عوام کو راحت

   

نئی دہلی: دہلی ۔ این سی آرکے متعدد علاقوں میں جمعہ کو بارش کا خوشگوار ماحول رہا، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر پانی بھرگیا اور ٹریفک جام ہوگیا، جس سے عام زندگی متاثر ہوئی۔ دریں اثنا آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے دو دنوں کے دوران ملک کے بقیہ حصوں (یعنی راجستھان اور ہریانہ اور پنجاب کے باقی حصوں) میں جنوب مغربی مانسون کے مزید آگے بڑھنے کے لیے حالات سازگار ہیں۔ اگلے پانچ دنوں تک، آئی ایم ڈی نے کہا ہے کہ جنوبی اتر پردیش کے وسطی حصوں اور نچلی اوردرمیانی سطح پر پڑوس میں ایک سائیکلون گردش ہے۔ ایک مشرقی ۔ مغربی گرت شمال مغربی راجستھان سے ناگالینڈ تک اور دوسری جنوبی اتر پردیش کے وسطی حصوں میں طوفانی گردش سے شمال مشرقی بحیرہ عرب تک نچلی سطح پر چلتی ہے۔ سمندر کی سطح پر آف شورگرت مہاراشٹر کے ساحل سے کیرالہ کے ساحل تک جاتی ہے۔ ایک طوفانی گردش جنوب مشرقی خلیج بنگال میں درمیانی سطح پر واقع ہے۔