دہلی کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیارانتہائی خراب زمرے میں

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 4 جنوری (یواین آئی) دہلی کے کئی علاقوں میں اتوار کی صبح ہوا کا معیار انتہائی خراب درجے میں درج کیا گیا، جب کہ تیز ہوائیں چلتی رہیں۔مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح نو بجے تک کئی مانیٹرنگ مراکز میں ہوائی معیار اشاریہ (اے کیو آئی) کی سطح انتہائی خراب رہی۔ روہنی میں اے کیو آئی 361، آنند وہار میں 351، چاندنی چوک میں 357، وزیر پور میں 343، پنجابی باغ میں 327، آر کے پورم میں 320 اور آئی ٹی او میں 309 درج کیا گیا۔ 301 سے 400 کے درمیان کا اے کیو آئی انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے اور اس سے سانس لینے میں دشواری ہو سکتی ہے ۔ تیز ہوائیں چلنے کے باوجود دارالحکومت کے کئی علاقوں میں ہوا کا معیار خراب رہا۔ صبح میں ہواؤں سے آلودگی میں کچھ کمی آئی لیکن یہ کمی اے کیو آئی کو درمیانی سطح تک لانے میں مددگار ثابت نہ ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کی صبح کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 17 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے ۔ سب سے کم حدِ نگاہ صفدرجنگ اور پالم میں درج کی گئی، جہاں حدِ نگاہ گھٹ کر 1300 میٹر رہ گئی۔