نئی دہلی:ملک کے تمام شہریوں کے لیے ‘یکساں سول کوڈ’ یا ‘یونیفارم سول کوڈ’ (یو سی سی) بنائے جانے کی مانگ والی اشونی کمار اپادھیائے کی عرضی پر سماعت کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے کہا کہ یہ مسئلہ بنیادی طور پر قابل غور نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ عرضی گزار کو سپریم کورٹ میں زیر التوا ایسے ہی معاملات میں اپنی عرضی پیش کرنا چاہیے۔چیف جسٹس ستیش چندر شرما اور جسٹس سبرامنیم پرساد کی بنچ نے عرضی گزار سے کہا کہ ‘آپ اپنی بات رکھیں۔ ہم دیکھیں گے. یہ پہلی نظر میں قابل غور نہیں ہے۔ بنچ نے کہا کہ ہم پہلے دیکھیں گے کہ یہ پٹیشن قابل سماعت ہے یا نہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ مارچ میں سپریم کورٹ نے صنفی اور مذہبی طور پر غیر جانبدار قوانین کے لیے عرضی گزار کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے سننے سے انکار کر دیا تھا کہ اس نے 2015 میں یو سی سی سے متعلق اپنی عرضی واپس لے لی تھی