نئی دہلی: ملک میں اس وقت مانسون کی بارش ہو رہی ہے جس کا اثر کئی ریاستوں میں دیکھا جارہا ہے۔ کچھ ریاستوں میں زیادہ بارش کی وجہ سے جانی و مالی نقصان کا بھی سامنا ہے۔ دہلی میں 2 دن سے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اتر پردیش اور بہار بھی اس وقت بارش کی زد میں ہیں۔ پہاڑی ریاستوں میں ہوئی زوردار بارش کی وجہ سے پنجاب، اتر پردیش اور بہار کی کئی ندیوں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے جس سے سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہنے کی امید ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی ریاستوں کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور بجلی گرنے کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔