دہلی، گجرات اور تملناڈو میں کورونا انفیکشن کے 65 فیصد کیسز

,

   

نئی دہلی 16 جون (سیاست ڈاٹ کام)ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) نے مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، گجرات اور دہلی میں سب سے زیادہ لوگوں کو متاثر کیا ہے اور اب تک ملک کی ان چار ریاستوں میں 224132 افراد متاثر ہوئے ہیں ، جو اب تک ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے متاثرہ کل آبادی کا 65.33 فیصد ہے ۔منگل کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 10667 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 343091 ہوگئی ہے ۔